نگرنگرسے
پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی بچے سمیت قتل
گھگر پھاٹک کے قریب گھر سے میاں بیوی اور 6 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکھٹے کیے اور کارروائی کا آغاز کیا

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیاد جس میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی سمیت بچے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھگر پھاٹک کے قریب گھر سے میاں بیوی اور 6 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکھٹے کیے اور کارروائی کا آغاز کیا۔ مقتول کی شناخت عبد المجید، مقتولہ کی شناخت سکینہ اور 6 سال کے بچے کی شناخت عبدالنبی کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق قتل کی واردات محبت کی شادی کرنے پر پیش آئی ہے۔ دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کی بات کئی سال سے چل رہی تھی،گزشتہ رات لڑکی کے اہلخانہ نے کلہاڑی کے وار سے میاں بیوی اور بچے کو قتل کیا۔