لاہور میں انوکھا واقعہ، بیوی نے شوہر کو ہتھکڑی لگوا دی

لاہور(کھوج نیوز) لاہور میں انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں بیوی نے اپنے ہی شوہر کو گرفتار کروا کے ہتھکڑی لگوا دی ہے، بیوی نے شوہر پر کیا الزام لگایا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے شوہر کو اپنی بیوی کا زیور چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے 2 سال پہلے دیپالپور کے رہائشی سے شادی کی تھی، خاتون کا کہنا تھا کہ گھر سے کسی نے 3 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرلیے۔ خاتون کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹان میں 80 تولہ طلائی زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے حالات مشکوک جانتے ہوئے خاتون کے شوہر کو شامل تفتیش کیاجس نے 3 گھنٹے کی تفتیش کے بعد اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر گھر میں ہی چھپایا گیا 55 تولہ زیورات اور 15 لاکھ روپے برآمد کرلیے، پولیس کے مطابق ملزم باقی ریوز بیچ چکا ہے۔