نگرنگرسے
سیلاب متاثرین کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

ملتان (کھوج نیوز) ملتان کی تحصیل جلالپور پیرو الا میں سیلاب متاثرین کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی ہے، اس ویڈیو میں کیا دیکھا گیا؟ چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی تحصیل جلالپور پیرو الا میں ایک شخص نے 5 سے 6 سالہ بچی کو پانی میں اٹھا رکھا ہے، ریسکیو کی ٹیمیوں نے بچی اور دو افراد کو ریسکیو کیا۔ متاثرہ شخص نے ریسکیو اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فون کرتے ہیں کوئی نہیں آتا جس پر ریسکیو اہلکار نے جواب دیا ہم نے بہت چکر لگائے، لوگ کیوں نہیں نکلتے۔ متاثرہ شخص نے کہا میری کزن درخت پر تھی وہ اب وہاں نہیں ہے جس پر ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا اسے بھی ڈھونڈتے ہیں۔