نگرنگرسے
فلور ملز ایسوسی ایشن کا حکومت کو کرارا جواب

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کے حوالے سے حکومت کو کرارا جواب دے دیا ، جس کے بعد حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ٹھن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ درآمدی گندم 3800 روپے من اور مقامی گندم 3000 روپے من ہے۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق درآمدی گندم سے20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے کا فروخت کرنا ممکن نہیں لہٰذا فوری گندم نہ ملی تو شارٹ فال مزید بڑھ جائیگا۔