نگرنگرسے
پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 3افراد جاں بحق 5زخمی

حیدر آباد(کھوج نیوز) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے3 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے جبکہ فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر ایک گھر میں پٹاخے بنانے کی فیکٹری بنائی گئی تھی، پٹاخے ایک کمرے میں بنائے جا رہے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری رہائشی علاقے سے باہرکھیتوں کے قریب بنائی گئی تھی، دھماکے اور آگ لگنے سے فیکٹری کا کچھ حصہ گرگیا ہے۔



