نگرنگرسے
فلیٹ سے ملنے والی 3 خواتین قتل کیس میں نیا موڑ آگیا

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے ملنے والی 3خواتین قتل میںکیس میں نیا موڑ آگیا ہے، پولیس تفتیش کے دوران حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ زیر حراست باپ اور بیٹے نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، اعتراف جرم کے بعد باپ بیٹے کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے قتل کی وجوہات معاشی تنگی بتائی ہے، تاہم معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



