نگرنگرسے

بچوں کیلئے بڑی خوشخبری، موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (کھوج نیوز) بچوں کے لئے سکول سے چھٹیاں ہونا بہت پسند ہے سندھ حکومت نے بچوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیا۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button