نگرنگرسے

سی سی ڈی کا خوف، اغوا کاروں نے نجی کالج کے سی ای او کو رہا کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) سی سی ڈی کا خوف جرائم پیشہ افراد کے سر پر منڈلانے لگا، اغواء کاروں نے نجی کالج کے سی ای او کو رہاکر دیا، ان کو اغواء کیوں کیا گیاتھا؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں نجی کالج کے سی ای او عابد وزیر کو بدھ کے روز 16 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔ مغوی کے مطابق ملزمان نے اس شرط پر انہیں رہا کیا کہ وہ سی سی ڈی کو کچھ نہیں بتائیں گے۔ اغوا کاروں نے یہ بھی کہا کہ تاوان نہ دیں بلکہ ہم سے بھی پیسے لے جائیں۔ اغوا کاروں نے بس پر بٹھا کر کرایہ بھی خود ادا کیا۔ عابد وزیرکے مطابق ملزمان نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی کو صرف یہ بتایا جائیکہ کسی نے اغوا نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button