نگرنگرسے

پشاور میں مرد اساتذہ پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

پشاور (کھوج نیوز) پشاور میں سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی کون سی ہے اور یہ کیوں عائد کی گئی؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو خط لکھتے ہوئے مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی لگا دی۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے خط میں کہا گیا کہ تمام ڈیپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے ، خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سن کر ازالہ کریں گی ۔ خط میں کہا گیا کہ تمام جامعات سال میں کم از کم ہر سہ ماہی میں سیمینار کریں،جس میں طالبات کو ہراسانی سے تحفظ کے ایکٹ کے بارے میں آگاہی دی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button