نگرنگرسے
گھریلو ناچاقی سے تنگ شہری بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں گھریلو ناچاقی سے تنگ شہری بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا’ شہری کی زندگی کو بچانے کیلئے پولیس موجود ہے جبکہ ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ کورنگی ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں علی اکبرگوٹھ کا ایک رہائشی بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شہری گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر پول پر چڑھا۔ پولیس کے مطابق شہری کی زندگی کو بچانے کیلئے پولیس موجود ہے جبکہ ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے، ریسکیو اہلکار اور پولیس شہری کو نیچے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



