پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے اہم خطاب جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف قوم سے اہم خطاب کررہے ہیں’ امن کے قیام کے لئے سفارتی محاذ پر دن رات متحرک ہیں، پاکستان دو محاذوں پر نہایت کامیابی سے کام کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے سفارتی محاذ پر دن رات متحرک ہیں، پاکستان دو محاذوں پر نہایت کامیابی سے کام کررہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ خطہ اور دوست ممالک تباہ کن جنگ سے نجات پائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے متعدد مرتبہ ایران اور خلیجی ممالک کے سربراہان سے تفصیلی گفتگو کی، پاکستان کی سفارتی کوششیں محض بین الاقوامی کوشش نہیں بلکہ مذہبی فریضہ ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پوری محنت اور خلوص نیت سے کام کررہے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل اس عمل میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔



