نگرنگرسے

کراچی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اورژالہ باری

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، یہ کن کن علاقوں میں ہوئی ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، تیز ہوائیں بھی چلیں جب کہ ملیر کینٹ میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ اس کے علاوہ فیدڑل بی ایریا اوراطراف میں بارش ہوئی، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوئی۔ دوسری جانب اسکیم 33 اورملحقہ علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہوئی۔ گلشن جمال اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button