نگرنگرسے
گھریلو ملازمہ کا کمال، خرم دستگیر کے کزن کا گھر کا صفایا کر اڑن چھو

گوجرانوالہ (کھوج نیوز) گوجرانوالہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹائون میں مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر خان کے گھر کام کرنے والی گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کر کے اڑن چھو ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ چوری کی یہ واردات سیٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں پیش آئی ۔ ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمہ7 لاکھ روپے نقد اور 24 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات (ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر خان کے گھر میں ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملازمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



