نگرنگرسے

ملک بھر میں بارشیں اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا، برفباری کون کونسے علاقوں میں ہوئی؟ اور مزید کتنی بارشیں ہو گئیں؟ تمام تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، کوہلو، نصیرآباد سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا رہا جہاں ایف سی بلوجستان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں کی گئیں۔ ادھر آزادکشمیر، گلگت بلتستان، وادی ناران، سوات اور زیارت کے پہاڑوں پر اپریل میں برف باری نے موسم کو سرد کردیا۔

اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی، ڈیرہ غازی خان اور فورٹ منرو میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ریکارڈ ہوئی اور برساتی ندیوں میں طغیانی آ گئی۔ سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، خیبر، لوئر دیر، صوابی، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش ہوئی جب کہ پشاور میں نالوں کا پانی سڑکوں پر آگیا اور مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button