صحت

روزانہ 2 انڈے کھانے کے کیا فوائد ہیں؟ طبی تحقیق سامنے آگئی

معتدل مقدار میں انڈے کھانے سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے' درحقیقت ہر ہفتے 12 انڈے کھانے سے بھی کولیسٹرول کی سطح میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوتا: محققین

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل کے دور میں اکثر افراد ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں اور روزانہ 2 انڈے کھانے کے کیا فوائد ہیں؟ اس حوالے سے طبی تحقیق سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے سالانہ کانفرنس میں محققین نے بتایا ہے کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معتدل مقدار میں انڈے کھانے سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ درحقیقت ہر ہفتے 12 انڈے کھانے سے بھی کولیسٹرول کی سطح میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوتا۔ امریکا کے ڈیوک کلینیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی اس تحقیق میں 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 140 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ یہ تمام افراد امراض قلب کے شکار تھے یا ان میں دل کی شریانوں کے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ تھا۔

اس تحقیق کے نتائج امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے سالانہ کانفرنس کے موقع پر پیش کیے گئے۔ یہ پہلی تحقیق نہیں جس میں انڈوں کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس سے قبل 2022 میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک اضافی انڈے کو کھانے سے دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ نہیں بڑھتا بلکہ امراض قلب کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ اسی طرح 2020 میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا تھا کہ روزانہ ایک سے زیادہ انڈے کھانے سے امراض قلب سے موت کا خطرہ نہیں بڑھتا۔ان افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو ہر ہفتے 12 انڈے استعمال کرائے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو ہر ہفتے 2 انڈے کھانے کی ہدایت کی گئی۔ 4 ماہ تک جاری رہنے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ہر ہفتے 12 انڈے کھانے والے افراد کا کولیسٹرول لیول لگ بھگ 2 انڈے کھانے والوں جتنا ہی ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر ہفتے 12 انڈے کھانے سے لوگوں کی صحت یا شریانوں کی صحت پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ درحقیقت ہر ہفتے 12 انڈے کھانے والے افراد میں انسولین کی مزاحمت گھٹ گئی اور وٹامن بی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ محققین نے بتایا کہ انڈوں کے فوائد کے حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر یہ واضح ہے کہ انڈے کھانے سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button