جلد کو جوان اور تروتازہ رکھنے کیلئے گھر میں تیار کیا گیا زبردست ٹوٹکا
ایلو ویرا کے3 چمچ میں وٹامن ای کے 2 کیپسولز شامل کریں اب اس میں 2 چمچ عرق گلاب اور تھوڑی مقدار میں گلیسرین شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک) خواتین اپنی جلد کے نکھار اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مختلف اور مہنگے سیرم کا استعمال کرتی ہیں لیکن اب گھر میں تیار کیا گیا زبردست ٹوٹکا سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگے سیرم خریدنے سے جان چھڑوانے اور آپ کی جلد بھی شاداب رہے تو آپ گھر میں بھی فیس سیرم تیار کرسکتے ہیںجس کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے۔
فیس سیرم بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایلو ویرا کے3 چمچ میں وٹامن ای کے 2 کیپسولز شامل کریں اب اس میں 2 چمچ عرق گلاب اور تھوڑی مقدار میں گلیسرین شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس کے بعد اس مکسچر کو کسی بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں اور روزانہ استعمال کریں۔
فائدے
یاد رہے کہ جلد اور بالوں کیلئے ایلو ویرا کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے ایلوویرا اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے اس کے ساتھ ہی اس میں موجود وٹامن ای جلد کی خشکی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے چہرہ بے رونق نہیں لگتا جبکہ عرق گلاب [ تو چہرے کو تروتازہ رکھنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔