صحت
سردی کے موسم میں کو نسی خطرنا ک بیماری حملہ آور ہو سکتی ہے،ماہرین کا چونکا دینے والا انکشاف
سردی کے موسم میں برین ہیمرج ہونے کا خطرہ بڑ ھ سکتا ہے

لاہور ( کھوج نیوز )ماہرین کے مطابق سردی کے موسم میں برین ہیمرج کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ سردی کی وجہ سے رگوں کا سکڑ جانا اور بلڈ پریشر کا عدم توازن اسے مزید مہلک بنا دیتا ہے۔ خاص طور پر خطرہ بلڈ پریشر ذیابیطس اور دل کے مریضوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے ۔موسم سرما کے اس نادیدہ دشمن سے بچنے کے لیے چوکس اور درست معلومات بہت ضروری ہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر سردی کے دوران بلڈ پریشر کی ادویات بروقت نہ لیں تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے ،صبح کے وقت ٹھنڈے پانی سے پرہیز کریں گرم کپڑے پہنیں اور بلڈ پریشر کو باقاعدگی سے چیک کریں کیونکہ صبح کا وقت بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے زیادہ حساس ہوتا ہے اگر کسی کو شدید سر درد بھاری پن یا متلی کی شکایت ہو تو یہ برین ہیمرج کی علامت ہو سکتی ہے۔