صحت
بڑھاپے میں لوگوں کو کیا کرنا چاہیے؟ماہرین کی زبردست نصیحت
جو لوگ چالیس یا پچاس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیںان کو چاہیے کہ وہ نیند پوری کریں جسمانی مشقت کے لحاظ سے آپ کی نیند پوری ہونی چاہیے ،پانی پئیں چاہے پیاس لگی ہو یا نہ لگی ہو

لاہور(کھوج نیوز) اکثر لوگ بڑھاپے کو ایک بیماری سمجھتے ہیں اور وہ اس عمر میں خود کو بے بس کر دیتے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھنے والوں کو کیا حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ جو لوگ چالیس یا پچاس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیںان کو چاہیے کہ وہ نیند پوری کریں جسمانی مشقت کے لحاظ سے آپ کی نیند پوری ہونی چاہیے ۔ہمیشہ پانی پئیں چاہے پیاس لگی ہو یا نہ لگی ہو۔ جسمانی سرگرمیوں کے لیے وقت نکالیں اپنے جسم کو ضرور حرکت دیں کھانے میں ہمیشہ احتیاط کا مظاہرہ کریں ۔بسیار خوری سے پرہیز کریںاور کوشش کریں زیادہ سے زیادہ پیدل چلے غصے اور تفکرات کو پیچھے چھوڑ دیں غصہ اور فکر آپ کی صحت کو ختم کرتے ہین اور زیادہ سے زیادہ عاجزی اختیار کریں۔