پیٹرول سونگھنے کو کیا کہا جاتا ہے اور اس سے انسان کی صحت پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟
پیٹرول سو نگھنا ایک خاص قسم کا نشہ ہوتا ہے اور اس سے انسان کی موت بھی واقعہ ہو سکتی ہے ،یہ نشہ سب سے زیادہ آسٹر یلیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے

لاہور (کھوج نیوز )اکثر اوقات آپ نے ایسے بہت سے افراد دیکھیں ہو گئیں جن کو پیٹرول کی بو اپنی طر ف مائل کرت ہے لیکن ڈاکٹرز کے مطابق اس کو نشہ کہا جا تا ہے ا کثر افراد اس کو غربت سے بھی جوڑتے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق یہ ایک قسم کا نشہ ہوتاہے۔پیٹرول کو سو نگھنے کی یہ لت سب سے زیادہ آسٹر یلیا میں پائی جاتی ہے اور یہ حکومت کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول سونگھنا صحت کے لیے مہلک ہوسکتا ہے اور موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ جب آپ پیٹرول سونگھتے ہیں تو یہ مرکزی اعصابی نظام کو کمزور کرتا ہے یہ نشہ آپ کو بلکل اسی طرح آہستہ آہستہ ختم کرتا ہے جیسے شراب کا نشہ ۔پیٹرول کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ا س کے اندارٹیٹراتھیل ہوتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول سونگھنے کے اثرات آسانی سے دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں کیونکہ اس کی بو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں انسان کے اندر سرایت کر جاتی ہے ،اس کا اثر5 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگاتااور یہ انسان کے دماغ کو جکڑ لیتی ہے۔ اور اگر کوئی شخص کار چلا رہا ہو تو یہ اس کے لیے بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ پیٹرول سونگھنے کے اثرات ایک گھنٹے تک رہ سکتے ہیں۔ پیٹرول کی بدبو سے مرنابھی ممکن ہے۔ دنیا بھر میں چند ایسے واقعات ہوئے ہیں جن میں لوگوں نے پیٹرول کو سونگھ لیا اور بعد میں دماغ تک آکسیجن نہ پہنچنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔



