رات کو نیند کا بہترین وقت کونسا ہے ؟ماہرین نے بتا دیا
ماہرین کا کہنا ہے رات کو نیند کا بہترین وقت ساڑھے دس بجے کا ہے اس وقت انسان کو اچھی اور پر سکون نیند آتی ہے۔

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیند انسان کے لیے بہت ضروری ہے ۔نیند کرنے سے انسان کے سارے دن کی تھکاوٹ اتر جاتی ہے اور صبح کو انسان اپنے کو تازہ دم محسوس کرتا ہے ۔نیند کا کونسا وقت اچھا ہے یہ ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے ایک مخصوص وقت بھی بتا دیا ہے کہ اس وقت سونے سے نیند اچھی آتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رات ساڑھے 10بجے سونے کا بہترین وقت ہے۔ اس وقت بیڈ میں چلے جانے والے لوگ اکثر پرسکون نیند کے مزے لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین نے کچھ چیزوں کی فہرست بھی بتائی ہے جو پرسکون نیند کے لیے ضروری ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں خود کو گرم رکھنے سے پرسکون نیند حاصل کی جاسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے رات کو سوتے وقت ہمیشہ کھلے اور نرم کپڑوں کا استعمال کریں اس سے انسان خود کو ہلکا محسوس کرتا ہے اور نیند بھی اچھی آتی ہے۔ رات کو گرم پانی کی ایک بوتل بھی پاس رکھنی چاہیے تاکہ پیاس لگنے پر ٹھنڈا پانی نہ پینا پڑے کیونکہ اس سے سردی کا احساس بہت بڑھ جاتا ہے۔گرم پانی پینے سے جسم گرم رہتا ہے اور پرسکون نیند آتی ہے۔ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نیند میں کمی لوگوں میں مثبت احساس میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کا تعلق بے چینی اور ڈپریشن کے ساتھ بھی ہے۔نیند کی کمی کے نتیجے میں امراض قلب، ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی، ہائی بلڈ پریشر، فالج اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔