صحت

دفتر میں ذہنی تناؤ کون سی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

دفتر میں ذہنی تناؤ یا کام کا پریشر لینا انسان کے لیے دل کی بیماریوں،ذیابیطس،آنکھوں کے امراض وغیرہ کا سبب بن سکتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) دفتری ماحول میں تناؤ کی وجہ سے بہت سے لوگ اپ سیٹ رہتے ہیں ۔اس دفتری ما حول میں تناؤ کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی صحت دونوں نمایاں طور پر متا ثر ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دفتری کارکنان اکثر لمبے گھنٹے بیٹھے رہتے ہیں جس سے موٹاپے، دل کی بیماری اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لمبے عرصے تک بیٹھنے کے نتیجے میں خون کی گردش، پٹھوں میں تنا ؤاور کمر کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ دفتر میں آپ کی ڈیسک کا غلط سیٹ اپ جیسے کرسی کی غلط اونچائی، ڈیسک بے ترتیب یا کمپیوٹر اسکرین کی جگہ اور روشنی، وقتا فوقتا تناؤ پیدا کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کارپل ٹنل سنڈروم، گردن میں درد اور آنکھوں میں بھی تکلیف ہوسکتی ہے۔

دفتر میں زیادہ تر افراد طویل اسکرین کا ستعمال کرتے ہیں ،جس سے آنکھوں میں تکلیف، دھندلاہٹ، خشک آنکھیں اور سر درد ہو سکتا ہے۔ دفتر میں ہمیشہ درست سمت میں بیٹھیں اگر انسان جھکی ہوئی جسمانی پوزیشن میں یا عجیب و غریب زاویوں پر بیٹھنا کمر اور گردن میں دائمی درد کا باعث بن سکتا ہے۔

دفتر میں زیادہ کام کا بوجھ، سخت ڈیڈ لائن یا دفتر میں کشیدہ تعلقات ملازمین میں تنا ؤکی سطح کو بڑھا سکتے ہیں۔ دائمی تنا ؤذہنی صحت کے مسائل جیسے اضطراب اور افسردگی میں حصہ ڈال سکتا ہے۔ دفاتر میں زیادہ کام اور منا سب آرام نہ ملنا یا ذاتی زندگی میں توازن کے بغیر مستقل کام کا دباؤ جسمانی و ذہنی تھکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button