صحت

شکرقندی ایک سپر فوڈ ،بے شمار فوائد

شکر قندی کھانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ہائی بلڈ پریشر شوگر اور خشک جلد جیسے مسائل سے نجات دلا سکتی ہے

لاہور(کھوج نیوز )شکر قندی کسی سپر فوڈ سے کم نہیں اسے کئی بیماریوں کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے اردگرد ایسے بہت سے پھل اور سبزیاں موجود ہیں لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ وہ صرف اپنے ذائقے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔ایسی ہی ایک سبزی شکر قندی ہے جس میں بہت اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شکر قندی سردیوں میں جسم کو کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔شکر قندی کھانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ہائی بلڈ پریشر شوگر اور خشک جلد جیسے مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔

اس میں موجود ہائی فائبر ہمارے نظام انہضام کو مضبوط بناتا ہے اور پیٹ سے متعلق مسائل کو دور کرتا ہے اگر آپ سردیوں میں روزانہ 2-1 شکر قندی کھائیں تو قبض تیزابیت اور پیٹ کے درد جیسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے ۔اس کے علاہ شکر قندی کے استعمال سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا جسم غذائی اجزاء کو اچھی طرح جذب کرنے کے قابل ہوتا ہے ۔شکر قندی کی وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ جلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے شوگر کے مریضوں کے لیے شکر قندی کا استعمال انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button