وٹامن سی کے حصول کے لیے مفید بہترین غذائیں
شملہ مرچ،کیوی ،اسٹرابیری اور کینو جیسی غذائیں وٹامن سی سے بھرپور ہیں،جس سے انسان کی بنیائی اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے

لاہور(کھوج نیوز)وٹامن سی انسانی جسم کی بہت اہم ضر ورت ہوتی ہے ۔ما ہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی کی کمی انسان کی جلد پر واضح نظر آتی ہے ۔آج ہم آپ کو وٹا من سی سے بھرپور کچھ غذائیں بتائیں گئے جنہیں آپ اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے علاہ شملہ مرچ میں بیٹا کیروٹین بھی ہوتا ہے،جو ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے ۔جس سے انسان کی بینائی کو فروغ ملتا ہے ۔کیوی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا ہوا ہے بشمول وٹامن سی اور فائبر میں بھی زیادہ ہے۔اس کے علاوہ اسٹرابیری وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ ہے ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کی ایک بڑی مقدار بھی ہوتی ہے وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے علاہ امرود فائبر سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔
پپیتے میں پپین جیسے انزائمر ہوتے ہیں جو ہاضمے کو فروغ دیتے ہیں یہ سبز پتوں والی سبزی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں وٹامن اے ،کے اور فولیٹ بھی ہوتے ہیں۔ وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈنینٹ سے بھرپور ہونے کے علاہ مرچ اپنے کیپساسین مواد کے لیے بھی مشہور ہے جس میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہے ۔