صحت
گڑ کی پٹی کھانے کے فوائد
گڑ اور مونگ پھلی سے بنی پٹی آئرن اور کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہے،یہ آئرن سے بھرپور گڑ کی پٹی ہیمو گلوبن کی سطح کو بڑھاتی ہے

لاہور(کھوج نیوز )اگر آپ سردیوں میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں، تو گرم فطرت والی چیزیں کھائیں اس موسم میں صحت مند رہنے کے لیے گڑ کی پٹی ایک بہترین خزانہ ہے۔ گڑ اور مونگ پھلی سے بنی پٹی آئرن اور کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہے،یہ آئرن سے بھرپور گڑ کی پٹی ہیمو گلوبن کی سطح کو بڑھاتی ہے۔ دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے گڑ کی پٹی کھانی چاہیے ۔یہ اینٹی سوزشِ خصوصیات سے بھرپور پٹی جلد کے مسائل جو دور کرتی ہے اور امائنو ایسڈز کی موجودگی کی وجہ سے یہ جسم کی نشوونما میں مدد کرتا ہے ۔پٹی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس فائٹو فینول عصبی نظام کو مضبوط بناتے ہیں گڑ کی پٹی قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اور ہاضمے سے متعلق مسائل بھی دور کرتا ہے۔