فاسٹ فوڈ کے نقصانات کیا ہیں ؟ماہرین نے خبردار کر دیا
فاسٹ فوڈ کا استعمال انسان کو دل ،گردوں ،ذیابیطس اور موٹاپے جیسی بیماریوں کا سبب بنتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) فاسٹ فوڈ آج کے دور میں ایک انتہائی اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے ،خاص طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں فاسٹ فوڈ کا بہت استعمال کرتے ہیں ۔ اگر ہم فاسٹ فوڈ کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ اس کا آغاز اٹھارویں صدی میں امریکہ سے ہوا تھا۔ ابتدا میں فاسٹ فوڈ کا ذائقے میں کم تر تھا جس کی وجہ سے یہ اتنا خاص لوگوں کو پسند نہ آیا، یوں یوں وقت گزا لوگوں کا دھیان برگر اور برگر کی مختلف اقسام کی طرف بڑھنے لگا۔
ماہرین کا کہنا ہے اس طرح کے کھانوں میں بہت زیادہ کیلیریز موجود ہوتی ہیں، جو کہ خطرناک بیماریوں کو جنم دیتی ہیں جن میں جسم میں کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا بڑھ جاناسہر فہرست ہے۔ماہرین کا کہنا ہے فاسٹ فوڈ کے بہت زیادہ استعمال سے انسان کو دل کے امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے ،اس کے علاوہ گردوں میں تکلیف کا سبب بنتا ہے ۔فاسٹ فوڈ کاا ستعمال سب سے زیادہ موٹاپے کا باعث بھی بنتا ہے۔



