صحت

کام کا دباؤ انسان کی صحت پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے ؟

کام کادبا ؤنہ صرف انسان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے بلکہ جسمانی صحت کو بھی متاثر کر سکتا ہے

کراچی(ہیلتھ ڈیسک )آج کل ذہنی دباؤ یا اسٹریس ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، اس کا ایک بڑا سبب کام کا دباؤ ہے۔ یہ دبا ؤنہ صرف انسان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے بلکہ جسمانی صحت کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

کام کا دباؤکیا ہے؟
کام کا دباؤ ایک ایسی کیفیت ہے جو کسی فرد کو زیادہ کام یا غیر حقیقی توقعات کے نتیجے میں لاحق ہوتی ہے۔ یہ دبا ؤمعمولی بھی ہو سکتا ہے، جو انسان کو بہتر کارکردگی کیلئے متحرک کرتا ہے، یا شدید بھی ہو سکتا ہے،جو جسمانی اور ذہنی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر کام کا بوجھ طویل عرصے تک جاری رہے تو یہ تنا مستقل بیماری کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

کام کا دباؤ:اثرات اور وجوہات
2020-21 میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ہر 40 میں سے تقریبا ایک کارکن کام سے متعلق تناو کا شکار پایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کام کا دباؤ عام طور پر درج ذیل وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے:

غیر حقیقی اہداف یا ڈیڈ لائن :
بہت زیادہ کام کا بوجھ ہونا
کام کے انداز پر کنٹرول کی کمی ہونا
ساتھیوں یا افسران کی طرف سے مناسب تعاون کا فقدان ہونا

یہ وجوہات انسان کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں اور اس کے نتیجے میں جسمانی مسائل جیسے کہ تھکن، سر درد اور نیند کی کمی اور ذہنی مسائل جیسے کہ بے چینی اور ڈپریشن پیدا ہو سکتے ہیں۔

کام کے دبا ؤکو کم کرنے کے موثر طریقے:
دبا ؤکو کم کرنے کیلئے سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ دبا ؤکی اصل وجوہات کیا ہیں۔ ایک بار وجوہات کا پتہ چل جائے تو مناسب اقدامات کرکے کام کا دبا کم کیا جا سکتا ہے۔

حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کریں:
اپنے کام کے اہداف اور ڈیڈ لائنز کو قابل عمل بنائیں تاکہ ان پر عمل کرنا ممکن ہو۔

کام کی ترجیح بنائیں:
اپنی روزمرہ کی مصروفیات کا تجزیہ کریں اور اہم کاموں کو پہلے مکمل کریں۔

وقت کا بہتر انتظام کریں:
اپنے کام کے لیے وقت مقرر کریں اور غیر ضروری کاموں کو کم کریں۔

کام کو تقسیم کریں:
زیادہ کام کا بوجھ محسوس ہو تو کام دوسروں کو سونپ دیں۔

نا کہنے کا ہنر سیکھیں:
اگر اضافی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے تو مدبانہ طریقے سے انکار کریں۔

وقفے لیں:
کام کے دوران مختصر وقفے لیں اور چہل قدمی کریں تاکہ ذہنی اور جسمانی توانائی بحال ہو سکے۔

صحت مند تعلقات قائم کریں:
اپنے ساتھیوں اور افسران کے ساتھ مثبت تعلقات رکھیں تاکہ کام کے ماحول کو دوستانہ بنایا جا سکے۔

صحت مند طرز زندگی اپنائیں:
متوازن غذا کھائیں، روزمرہ ورزش کریں، اور نیند کو ترجیح دیں۔

تربیت حاصل کریں:
اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے نئی مہارتیں سیکھنے کی کوشش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button