جسم کو ٹھنڈک اور پانی کی کمی سے بچانے والے گرمیوں کے اہم پھل
گرمیوں کے موسم میں کئی پھل صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، لیکن چند ایسے جو خاص طور پر جسم کو ٹھنڈک پہنچانے اور پانی کی کمی سے بچاتے ہیں

لاہور (ہیلتھ ڈیسک)گرمیوں کے موسم میں کئی پھل صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، لیکن چند ایسے پھل ہیں جو خاص طور پر جسم کو ٹھنڈک پہنچانے اور پانی کی کمی سے بچانے کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں:
تربوز (Watermelon):
پانی سے بھرپور یہ پھل جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، گرمی کے اثرات کو کم کرتا ہے، اور معدے کے لیے بھی مفید ہے۔
خربوزہ(Melon):
یہ بھی تربوز کی طرح پانی سے بھرپور ہوتا ہے، ہاضمے کے لیے اچھا ہے اور گرمی سے بچا میں مدد دیتا ہے۔
آم (Mango):
آم "پھلوں کا بادشاہ” ہے۔ اگرچہ یہ گرمی پیدا کرتا ہے، لیکن اعتدال میں کھایا جائے تو توانائی فراہم کرتا ہے اور جسم میں وٹامن A وافر مقدار میں مہیا کرتا ہے۔
فالسہ :
یہ چھوٹا سا پھل گرمی کی شدت کم کرتا ہے، پیاس بجھاتا ہے، اور معدے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
لیچی (Lychee):
یہ ذائقے دار پھل وٹامن C سے بھرپور ہوتا ہے، اور جسمانی کمزوری کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ناریل کا پانی (Coconut water):
اگرچہ پھل نہیں سمجھا جاتا، لیکن گرمیوں میں یہ بہترین قدرتی مشروب ہے جو جسم کو نمکیات فراہم کرتا ہے ۔