صحت

ٹھنڈے پانی سے نہانےکا ایسانقصان جو آپ نےکبھی نہ سوچا ہوگا؟

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)گرمیوں میں انسان کا دل کرتا ہے کہ وہ ٹھنڈے پانی سے نہائے مگر ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے کے کچھ ایسے نقصانات ہو سکتے ہیں جو انسانی جسم پر دیرپا اثرات چھوڑ سکتے ہیں۔ خاص طور پر صبح کے وقت ٹھنڈے پانی سے نہانا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے جسم کا درجہ حرارت اچانک کم ہو جاتا ہے، جس سے دل پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ یہ کیفیت خاص طور پر ان لوگوں کے لیے خطرناک ہے جنہیں پہلے سے دل یا بلڈ پریشر کے مسائل ہوں۔ اس کے علاوہ، ٹھنڈا پانی جسم کے عضلات کو سکیڑ دیتا ہے جس سے پٹھوں میں کھچا ؤاور درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب، گرم پانی سے نہانا نہ صرف جسم کو سکون دیتا ہے بلکہ خون کی روانی بہتر کرتا ہے، جلد کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور نیند میں بہتری لاتا ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اگر موسم یا صحت اجازت دے تو نیم گرم پانی سے نہانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button