کھجور کے شربت کے گرمیوں میں حیران کن فوائد
کھجور کا شربت گرمیوں میں ایک قدرتی اور موثر ٹانک مانا جاتا ہے۔ یہ صرف پیاس بجھانے کے لیے نہیں بلکہ جسم کے کئی اہم نظاموں پر بھی مثبت اثرات ڈالتا ہے

کراچی(ہیلتھ ڈیسک) کھجور کا شربت گرمیوں میں ایک قدرتی اور موثر ٹانک مانا جاتا ہے۔ یہ صرف پیاس بجھانے کے لیے نہیں بلکہ جسم کے کئی اہم نظاموں پر بھی مثبت اثرات ڈالتا ہے:
گرمی کا توڑ:
کھجور کا شربت توانائی سے بھرپور ہوتا ہے، جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے جو گرمی سے پیدا ہونے والی کمزوری کو کم کرتا ہے۔اس میں قدرتی شکر اور نمکیات ہوتے ہیں جو جسم میں پانی اور نمک کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔
جگر کے لیے:
کھجور کا شربت جگر کی گرمی کو کم کرتا ہے۔جگر کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور اس کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔
مثانے کے لیے:
یہ مثانے کی سوزش کو کم کرتا ہے۔پیشاب کی جلن، بار بار پیشاب آنے یا پیشاب کی بندش میں مفید ہے۔
دل کے لیے:
کھجور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے جو دل کی دھڑکن کو قابو میں رکھتا ہے۔دل کو طاقت دیتی ہے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔
دماغ کے لیے:
کھجور قدرتی گلوکوز کا بہترین ذریعہ ہے جو دماغی خلیوں کے لیے ایندھن کی طرح کام کرتا ہے۔دماغی کمزوری، ذہنی تھکن اور یادداشت کی کمی کے لیے مفید ہے۔