صحت

کیا نمک کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟

نئی سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذا میں نمک کی مقدار بڑھانے سے آپ کی قوت مدافعت متاثر ہوتی ہے

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)نئی سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذا میں نمک کی مقدار بڑھانے سے آپ کی قوت مدافعت متاثر ہوتی ہے، جو ذہن پر اثر انداز ہو کر ڈپریشن بڑھانے کی وجہ بن سکتی ہے۔چین کی نین چنگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شی جون شنگ کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے میں نمک کا کم استعمال ذہنی بیماریوں سے بچاو کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے، جبکہ نمک بڑھانے سے پروٹین کی خاص قسم آئی ایل-17 اے بڑھ جاتی ہے جس کا تعلق ڈپریشن سے ہے۔

نین چنگ یونیورسٹی کی ٹیم نے اس تحقیق میں یہ بھی جانا ہے کہ مخصوص قسم کے خلیوں( امیون سیل۔ گاما ڈیلٹا سیل) تقریبا چالیس فیصد آئی ایل ۔17 اے بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جدید مغربی غذاوں میں نمک کا بے جا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ گھر کے مقابلے میں باہر کے فاسٹ فود میں بعض دفعہ سو گناہ زیادہ نمک استعمال کیا گیا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button