صحت

گرمیوں کا راحت بخش شربت،جو روح کو تازگی پہنچائے

گرمیوں کی دھوپ ناقابل برداشت ہو جائے، تو ایک ٹھنڈا گلاس املی آلو بخارا شربت ہی پیاس بجھانے اور روح کو تازگی پہنچانے کے لیے کافی ہے

لاہور (ہیلتھ ڈیسک)جب گرمیوں کی دھوپ ناقابل برداشت ہو جائے، تو ایک ٹھنڈا گلاس املی آلو بخارا شربت ہی پیاس بجھانے اور روح کو تازگی پہنچانے کے لیے کافی ہے۔ املی آلو بخارا شربت کے کئی فوائد ہیں جو اسے موسم گرما کا بہترین مشروب بناتے ہیں۔

املی اور آلو بخارا کا ٹھنڈا احساس گرمی کو شکست دینے اور آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے بہترین ہے۔ گرمیوں میں پسینہ آتا ہے اور پانی کی کمی ہوتی ہے۔ یہ مشروب پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ املی اور آلو بخارا دونوں میں فائبر ہوتے ہیں جو ہاضمے میں مدد فراہم کرتے اور گرم موسم میں قبض کو دور کرتے ہیں۔ املی وٹامن سی، پوٹاشیم اور میگنیشیم فراہم کرتی ہے، جب کہ آلو بخارا وٹامن اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ضروری غذائی اجزا اس وقت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جب پسینہ آنے سے الیکٹرولائٹس ختم ہو جاتا ہے۔ املی اور آلو بخارا میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف کچھ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

املی کولیسٹرول کم کر کے دل کی کارکردگی بہتر بناتی ہے۔ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور، املی جسم کو بیماریوں سے بچاتی ہے۔اس کے علاوہ چکنائی کو تحلیل کر کے وزن گھٹانے میں مدد دیتی ہے۔ املی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، جگر کو صاف کرتی ہے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ آلو بخارا جلد کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو غذائیت دیتے ہیں اور انفیکشن سے بچاتے ہیں۔ یہ شربت وٹامن اے سے بھرپور، آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے، ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے منرلز ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button