صحت

انار کا جوس پینے کے کیا فوائد ہیں؟ طبی تحقیق سامنے آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انار کا جوس پینے کے کیا فوائد ہیں؟ اور اس کے جسم پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی طبی تحقیق سامنے آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انار کا جوس پینے سے کچھ افراد کو احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

بلڈ پریشر میں کمی اور دل کی صحت میں بہتری

تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ انار کا جوس پینے سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ اس حوالے سے ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ انار کا جوس پینے سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔ دیگر رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ جوس بلڈ پریشر کے ساتھ جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے جس سے امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح دل کی شریانوں کے امراض اور شریانوں میں چربیلے مواد کو جمع ہونے سے روکنے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔

غذائی اجزا کا حصول

انار کے جوس میں 30 سے زائد غذائی اجزا اور حیاتیاتی مرکبات بشمول اینٹی آکسائیڈنٹس، فینولک مرکبات اور دیگر موجود ہوتے ہیں۔ ایک کپ انار کے جوس سے جسم کو 134 کیلوریز، ایک گرام سے کم چکنائی، ایک گرام سے کم پروٹین، 32.6 گرام کاربوہائیڈریٹس، ایک گرام فائبر، 531 ملی گرام پوٹاشیم اور 7.4 ملی گرام میگنیشم جیسے اجزا ملتے ہیں۔

دائمی ورم میں کمی آسکتی ہے

تحقیقی رپورٹس کے ایک تجزیے میں دریافت کیا گیا کہ انار کا جوس پینے سے دائمی ورم سے مقابلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ دائمی ورم معدے کے مرض آئی بی ڈی اور جوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

انفیکشنز کی روک تھام

ورم ہمارے مدافعتی نظام کا ایسا ردعمل ہے جو انفیکشن کے خلاف متحرک ہوتا ہے۔ تحقیقی رپورٹ سے عندیہ ملا ہے کہ انار کا جوس انفیکشنز سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

دانتوں کو صاف رکھنے کے لیے بھی مفید

محدود شواہد سے عندیہ ملا ہے کہ انار کا جوس دانتوں پر جمع ہونے والے plaque یا گندگی سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انار کے جوس سے کلیاں کرنا کسی جراثیم کش سلوشن جتنا مثر ثابت ہوتا ہے۔ یہ جوس منہ میں ایسے جراثیموں کی نشوونما کی روک تھام بھی کرتا ہے جن سے مسوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

سانس کی بو سے نجات

انار میں موجود مرکبات جراثیموں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اس پھل کو کھانے یا جوس کی شکل میں استعمال کرنے سے منہ کی صحت بہتر ہوسکتی ہے کیونکہ منہ کے اندر جراثیموں کے جمع ہونے سے سانس کی بو اور دانتوں کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ انار کا جوس پینے سے آپ سانس کی بو جیسے عام مسئلے سے خود کو بچا سکتے ہیں۔

دیگر فوائد

مختلف تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ انار کا جوس پھیپھڑوں کے دائمی امراض، ذیابیطس، گردوں کے امراض، مردوں کی تولیدی صحت سے جڑے امراض اور کینسر کی روک تھام کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے مگر اس حوالے سے مزید تحقیقی کام کی ضرورت ہے تاکہ علم ہوسکے کہ ان امراض کے لیے انار کا جوس کس حد تک محفوظ اور مثر ہے۔

ممکنہ مضر اثرات

بیشتر افراد کے اعتدال میں رہ کر اس جوس کو پینا محفوظ ہوتا ہے مگر کچھ افراد کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر انہیں انار سے الرجی ہو تو خارش، سوجن، ناک بہنے اور سانس لینے میں مشکلات جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کچھ افراد کے لیے انار کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے تو ایسا ہونے پر ہونے ہیضے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ یہ جوس کولیسٹرول یا دل کے مختلف امراض کی ادویات استعمال کرنے والے افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور انہیں اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button