روزانہ انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

برطاینہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے جرنل ایجنگ اینڈ ڈیزیز میں شائع ہونے والی تحقیق نے سب کچھ بتا یا دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرنل ایجنگ اینڈ ڈیزیز میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ موٹاپے کے شکار افراد کے خون میں کولین کی سطح صحت مند جسمانی وزن کے مالک افراد کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ جسم میں کولین کی سطح میں کمی انسولین کی بدترین مزاحمت، ورم اور جگر کے افعال میں ناکامی کا باعث بنتی ہے اور یہ تمام عناصر الزائمر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اثر موٹاپے کے شکار افراد میں بہت زیادہ دیکھنے میں آتا ہے جبکہ ہم نے یہ بھی دریافت کیا کہ الزائمر امراض سے متاثر ہونے سے کافی برس قبل ہی جسم میں کولین کی سطح گھٹ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اگر کولین سے بھرپور غذاں جیسے انڈوں کا استعمال معمول بنایا جائے تو میٹابولک اور دماغی امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔



