صحت

موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کون سی عادات اپنانی چاہیے؟

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں موٹاپا ایک وبا کی طرح پھیل رہا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ طرز زندگی میں 8 تبدیلیوں کے ذریعے جسمانی وزن میں نمایاں کمی لانا ممکن ہے۔

 تحقیق میں 19 سال یا اس سے زائد عمر کے 20 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان افراد کے جسمانی وزن، تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمیوں، نیند کے دورانیے اور غذائی عادات کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کی جانچ پڑتال بھی کی گئی تھی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ طرز زندگی میں 8 تبدیلیاں لانے سے جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ متوازن غذا، جسمانی سرگرمیاں یا ورزش، تمباکو نوشی سے گریز، 7 سے 9 گھنٹے تک نیند، جسمانی وزن پر نظر رکھنا، کولیسٹرول کو مستحکم رکھنا، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے جیسی عادات کو دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button