انٹرنیشنل
آزادی دو آزادی دو ، آزادی پسندوں نے نیو دہلی میں فلک شگاف نعرے لگا کر مودی سرکار کے منہ پر کالک مل دی

نیو دہلی (ویب ڈیسک) تبت ‘ کشمیر اور آصام سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں ”آزادی دو آزادی دو” کے فلک شگاف نعرے لگا کر مودی سرکار کے چہرے پر کالک مل دی۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو دہلی میں ان دنوں جی 20 ممالک کی کانفرنس ہو رہی ہے ، بھارت کی بہت سے آزادی پسند تحریکوں سے تعلق رکھنے والوں نے نیو دہلی کی سنسان سڑکوں پر سکیورٹی کے سخت پہرے میں ”آزادی دو ، آزادی دو” کے نعرے بلند کر دیئے جس کی وجہ سے بھارت کا ایک ہونے کا دعویٰ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔