انٹرنیشنل

اسد الدین اویسی کا بڑا کارنامہ، لوک سبھا کی رکنیت کا حلف اٹھاتے ہی جے فلسطین اور اللہ اکبر کے نعرے لگا دیئے

اسد الدین اویسی اٹھے تو ایوان میں جے شری رام کے نعرے ' اسد الدین اویسی نے اردو میں حلف پڑھا اور آخر میں جے بھیم، جے میم، جے تلنگانہ، جے فلسطین، تکبیر اللہ اکبر کہا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیاستدان اسد الدین اویسی نے بڑا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے لوک سبھا کی رکنیت کا حلف اٹھاتے ہوئے جے فلسطین اور اللہ اکبر کے نعرے لگا دیئے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت لوک سبھا کے آج ہونے والے اجلاس میں نو منتخب اراکین کی حلف برداری جاری تھی کہ اسی دوران حلف برداری کے لیے ریاست تلنگانہ سے منتخب رکن اسد الدین اویسی کا نام پکارا گیا۔ اسد الدین اویسی جب ڈائس کی جانب بڑھنے لگے تو ایوان میں جے شری رام کے نعرے سنائی دیئے۔ اسد الدین اویسی نے اردو میں حلف پڑھا اور آخر میں جے بھیم، جے میم، جے تلنگانہ، جے فلسطین، تکبیر اللہ اکبر کہا۔

میڈیا کے مطابق جے بھیم، جے میم کا نعرہ ان سیاسی جماعتوں کی جانب سے لگایا جاتا ہے جو سمجھتی ہیں کہ بھارت میں دلتوں اور مسلمانوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ حکمران اتحاد کی جانب سے حلف کے بعد نعرے لگانے پر اسد الدین اویسی پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور کئی اراکین نے اس اقدام کو خلاف آئین بھی قرار دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ان کے اقدام کو خلاف آئین قرار دینے والے اس حوالے آئین کی شق بتائیں۔ بعدازاں لوک سبھا کے اسپیکر نے اسد الدین اویسی کی جانب سے لگائے جانے والے نعروں کو ایوان کی کارروائی سے حذف کروادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button