صدر بائیڈن الیکشن سے دستبردار،کاملاہیرس کی حمایت کا اعلان
صدر جو بائیڈن نےوائٹ ہاؤس کےلیےاس سال نومبرمیں ہونےوالےانتخابات میں حصہ لینے سے اپنی دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

واشنگٹن (ویب ڈیسک)صدر بائیڈن الیکشن سے دستبردار،کاملاہیرس کی حمایت کا اعلانکر دیا، امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نےوائٹ ہاؤس کےلیےاس سال نومبرمیں ہونےوالےانتخابات میں حصہ لینے سے اپنی دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کی دوڑ سےالگ ہونے کے اعلان کےتقریباً 30 منٹ بعد، بائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیریس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے مختصر پیغامات کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیےجانے والے اپنے ایک خط میں کہا ہےکہ ِ "آپ کےصدر کے طور پر خدمات انجام دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ اوراگرچہ میرا یہ پختہ ارادہ رہا تھا کہ میں اس عہدے کے لیے دوبارہ منتخب ہو جاؤں، مجھے یقین ہے کہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنے عہدے کی باقی مدت کے لیے بطور صدر اپنے فرائض کی ادا ئیگی پر توجہ مرکوز کروں۔”