انٹرنیشنل

جرمنی:بنیاد پرستی کےالزامات، مسلم تنظیم پر پابندی،مساجد بند کرانےکا سلسلہ جاری

وزارتِ داخلہ نے بنیاد پرستی کے الزامات کے تحت اسلامک سینٹر ہیمبرگ (آئی زیڈ ایچ) ایسوسی ایشن اور اس کی ذیلی تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے

ہیمبرگ(ویب ڈیسک)جرمنی:بنیاد پرستی کےالزامات، مسلم تنظیم پر پابندی،مساجد بند کرانےکا سلسلہ جاری ہے۔ جرمنی کی وزارتِ داخلہ نے بنیاد پرستی کے الزامات کے تحت اسلامک سینٹر ہیمبرگ (آئی زیڈ ایچ) ایسوسی ایشن اور اس کی ذیلی تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ خبر رساں ادارے’ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے حکام نے جرمنی کی آٹھ ریاستوں میں تنظیم کی 53 جگہوں کی تلاشی لی۔ اس کے ساتھ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں مشہور ‘بلیو مسجد’ کی بھی تلاشی لی گئی۔

اسلامک سینٹر یا مرکزِ اسلامی کے زیرِ انتظام ہیمبرگ میں مسجدِ امام علی بھی ہے جو مقامی طور پر ‘بلیو مسجد’ کے نام سے مشہور ہے۔ یہ جرمنی کی قدیم مساجد میں سے ایک ہے جو اپنے فیروزی بیرونی حصے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ ہیمبرگ میں قائم آئی زیڈ ایچ کے علاوہ فرینکفرٹ، میونخ اور برلن میں اس تنظیم کے ذیلی گروپس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں وزارتِ داخلہ کے مطابق چار شیعہ مساجد کو بھی بند کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button