پیرس میں اولمپکس گیمز کے آغاز سے قبل شرپسند عناصر کا دھاوا، سڑکوں پر توڑ پھوڑ ، آگ لگا دی گئی
اولمپکس کو ہدف بنانا درحقیقت فرانس کو ہدف بنانا: وزیر کھیل، مصروف ترین ریلوے لائنز بری طرح متاثر ' لائنوں کی مرمت ہونے تک کم از کم اس ویک اینڈ تک برقرار رہ سکتی ہے

فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت میں پیرس میں اولمپکس گیمز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل شرپسند عناصر نے دھاوا بول دیا ، سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی اور آگ تنصیبات کا آگ لگا دی گئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل منظم انداز سے ٹرین نیٹ ورک پرحملے کرکے توڑ پھوڑ اور لائنوں سمیت دیگر تنصیبات کو آگ لگائی گئی ، جس سے فرانس کی مصروف ترین ریلوے لائنز بری طرح متاثر ہوئیں۔فرانس کے سرکاری ریلوے آپریٹر ایس این سی ایف کے مطابق شرپسند عناصر نے پیرس کو ملک کے مغربی، شمال اور مشرق سے جوڑنے والی ریلوے لائنوں کو ہدف بنایا، جس کے باعث اس ویک اینڈ پر ریلوے ٹریفک بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔
ایس این سی ایف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رات گئے ریلوے لائنوں پر متعدد حملے کیے گئے جس سے اٹلانٹک، ناردرن اور ایسٹرن لائنز متاثر ہوئیں، اہم تاروں کو کاٹا گیا یا جلا دیا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ ریلوے نیٹ ورک کو مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا، جس کے باعث متعدد ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑسکتا ہے جبکہ یہ صورتحال لائنوں کی مرمت ہونے تک کم از کم اس ویک اینڈ تک برقرار رہ سکتی ہے۔
ایس این سی ایف کے سربراہ Jean-Pierre Farandou نے کہا کہ شرپسند عناصر کی کارروائیوں سے 8 لاکھ افراد کے سفری منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ریلوے لائنوں پر حملے بظاہر کافی منصوبہ بندی سے کیے گئے اور ریل نیٹ ورک کے اہم پوائنٹس کو ہدف بنایا گیا۔ فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ Patrice Vergriete نے کہا کہ ریل نیٹ ورک میں بڑی رکاوٹ آتشزدگی کے حملوں سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عناصر نشاندہی کرتے ہیں کہ حملے جان بوجھ کر کئے گئے، جبکہ آگ لگانے کا سامان بھی ملا ہے، اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔فرانس کی وزیر کھیل Amlie Ouda-Castra نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کو ہدف بنانا درحقیقت فرانس کو ہدف بنانا ہے۔مقامی حکام کے مطابق یہ حملے اتفاقیہ نہیں بلکہ فرانس کو اس وقت عدم استحکام کا شکار بنانے کی سازش ہے جب اولمپکس کا آغاز ہو رہا ہے۔