انٹرنیشنل

حماس کے ملٹری چیف کی ہلاکت ؟ مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی دعوے کی تردید کر دی

حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف ابراہیم المصری کے قتل میں اسرائیل ناکام رہا، وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں

فلسطین (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس نے اپنے ملٹری چیف محمد الضیف ابراہیم المصری کی ہلاکت کے اسرائیلی دعوے کی تردید کر کے حیران کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف جولائی میں حملے میں ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر محمد الضیف کے قتل کی تصدیق کرتے ہیں، 13 جولائی کے حملے میں الضیف نہیں بچ سکے،جنگ کا مقصد پورا ہوگیا۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف ابراہیم المصری کے قتل میں اسرائیل ناکام رہا، وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button