پاکستان

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

سجاول (کھوج نیوز) سجاول کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے جبکہ باقی اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا بتانا تھا کہ یہ واقعہ گاؤں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا ، کشتی میں سوار افراد مزدوری کے بعد اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ کشتی میں 16 افراد سوار تھے، 12 اپنی مددآپ کے تحت دریا سے نکل آئے۔2 خواتین سمیت 4 افراددریا میں لاپتہ ہوئے۔ بعد ازاں لاپتہ 4 افراد میں سے 3 کی لاشیں مل گئی جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button