انٹرنیشنل

امریکا کی جانب سےکراچی ایئرپورٹ کےقریب ہونے والےحملے کی مذمت

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرامن طریقے سے مظاہرہ کریں اور تشدد سے باز رہیں۔

میتھیو ملر نے پاکستانی حکام سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قوانین اور آئین کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کام کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button