انٹرنیشنل

بھارت میں خواتین کا انوکھا احتجاج، دیکھنے اور سننے والے حیران رہ گئے

بھارت میں کچھ خواتین نے ایک ریلی نکالی جس میں پلے کارڈز پر نعرہ درج تھا کہ بوائے فرینڈ تعلیم یافتہ یا ہینڈسم ہونے کے برعکس بغیر داڑھی اور کلین شیو بوائے فرینڈ ہونا چاہیے

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آئے روز احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ خواتین نے انوکھا احتجاج کیا جیسے دیکھنے اور سننے والے سب حیران رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت میں کچھ خواتین نے ایک ریلی نکالی جس میں پلے کارڈز پر ایک دلچسپ نعرہ درج تھا کہ بوائے فرینڈ تعلیم یافتہ یا ہینڈسم ہونے کے برعکس بغیر داڑھی اور کلین شیو بوائے فرینڈ ہونا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بھارتی شہر اندور کی ہے ، ریلی میں شامل لڑکیوں کو داڑھی ہٹا، پیار بچا، کلین شیو نہیں محبت نہیں اور یا تو داڑھی یا پھر گرل فرینڈ چوائس تمہاری ہیجیسے پلے کارڈ اٹھائے دیکھا گیا۔ وائرل ویڈیو کے حوالے سے مصدقہ رپورٹس سامنے نہیں آسکی ہیں کہ ریلی کن خواتین نے اور کیوں نکالی؟ تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملے جلے تاثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button