انٹرنیشنل

پوپ فرانسس نےغزہ پراسرائیلی حملوں کونسل کشی قرار دے دیا

اپنی نئی آنےوالی کتاب میں غزہ میں ممکنہ نسل کشی کےحوالے سےاقتباسات پرتبصرے میں پوپ فرانسس نےکہا کہ غزہ  میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات  ہونی چاہیے۔

پیرس(ویب ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کےمذہبی پیشوا  پوپ فرانسس نےغزہ پراسرائیلی حملوں کونسل کشی قراردینے کی تحقیقات کی تجویزدے دی۔ عرب میڈیا کےمطابق اپنی نئی آنےوالی کتاب میں غزہ میں ممکنہ نسل کشی کےحوالے سےاقتباسات پرتبصرے میں پوپ فرانسس نےکہا کہ غزہ  میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات  ہونی چاہیے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کےنسل کشی کےزمرے میں آنے کی تحقیقات کرے۔ اس سےقبل پوپ فرانسس اسرائیل کےہاتھوں شہید فلسطینی بچوں کےلیےبھی آواز اٹھا چکےہیں اور لبنان پراسرائیلی حملوں کو اخلاق سےعاری قراردے چکےہیں۔ دوسری جانب غزہ پراسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔  اسرائیلی فوج نے غزہ  پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ بیت لاحیہ، نصیرات اور بُریج پناہ گزین کیمپوں پر  وحشیانہ بمباری سے مزید 110 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button