انٹرنیشنل
کینیڈا: 2 پاکستانی نژاد اونٹاریو لبرل پارٹی کے صوبائی امیدوارمنتخب
صوبۂ اونٹاریو میں اگلےصوبائی الیکشن میں قیصرڈارمسی ساگا ایرن ملزسےجبکہ مظہر شفیق اسکابورو سینٹر کےحلقے سےالیکشن میں حصہ لیں گے

اونٹاریو(ویب ڈیسک) لبرل پارٹی نے 2 پاکستانی نژاد قیصرڈاراورمظہرشفیق کو اگلےصوبائی الیکشن کےلیےآفیشل امیدوارمنتخب کرلیا۔ کینیڈا کےصوبۂ اونٹاریو میں اگلےصوبائی الیکشن میں قیصرڈارمسی ساگا ایرن ملزسےجبکہ مظہر شفیق اسکابورو سینٹر کےحلقے سےالیکشن میں حصہ لیں گے۔ دونوں امیدواروں کی نامزدگی کےلیےان کےحلقوں میں الگ الگ پارٹی اجلاس منعقد ہوئےجن میں ان کےسینکڑوں حامیوں نےشرکت کی۔
اونٹاریو لبرل پارٹی کی رہنما بونی کرومبی نےدونوں امیدواروں کوان کی نامزدگی پرمبارک باد دی ہے۔ قیصر ڈار اور مظہرشفیق نےکہا ہے کہ ہم اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کےلیے تیارہیں اور اونٹاریو لبرل پارٹی کی جانب سے ایک نیا دور شروع کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔



