انٹرنیشنل

ٹروڈو کب استعفیٰ دینگے؟ کینیڈا میں سیاسی بحران کب ختم ہو گا؟ ”کھوج” کی خصوصی رپورٹ آگئی

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے استعفیٰ کے سلسلہ میں اپنے قریبی رشتے داروں اور سیاسی دوستوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، فائنل فیصلہ جلد کریں گے

کینیڈا (کھوج نیوز) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کب استعفیٰ دیں گے؟ کینیڈا میں سیاسی بحران کب ختم ہوگا؟ اس حوالے سے ”کھوج نیوز” کی خصوصی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

”کھوج نیوز” رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو پر اس وقت ان کی اپنی جماعت ”لبرل پارٹی” کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے لئے دبائو بڑھتا جا رہا ہے جس کے بعد کینیڈین وزیراعظم نے اپنے قریبی رشتے داروں اور سیاسی دوستوں سے مشورے شروع کر دیئے ہیں کہ کیا کیا جائے اور یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ جسٹن ٹروڈو عہدہ سے استعفیٰ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے 2سے 3دنوں میں فائنل فیصلہ کر لیں گے ۔

واضح رہے کہ لبرل پارٹی میں ان کی اہم اتحادی اور حکومت میں طویل عرصے سے نائب وزیرِاعظم کے ساتھ ساتھ وزیرِ خزانہ کا عہدہ رکھنے والی کرِسٹیا فریلینڈ کے مستعفی ہونے کے بعد ان پر دبا میں اضافہ ہوا ہے۔ جسٹن ٹروڈو نومبر 2015 سے کینیڈا کے وزیرِ اعظم ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں تین بار ہونے والے انتخابات میں ان کی مقبولیت کے سبب کینیڈا میں لبرل پارٹی حکومت بناتی رہی ہے۔ گزشتہ چند برس سے کینیڈا میں مہنگائی میں اضافے سمیت دیگر کئی ایشوز کے سبب ٹروڈو کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button