مودی، ٹرمپ جھپی ‘ کتنے ہزار بھارتی واپس بھیجے جائیں گے؟ رپورٹ آگئی
امریکی حکومت اپنے خرچ پر 18 ہزار ہندوستانیوں کو واپس بھیجے گی جبکہ ان کا واپس جان تک ٹوٹل خرچ بھی امریکی حکومت ہی برداشت کرے گی

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم مودی اور امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جھپی ، کتنے ہزار بھارتی واپس بھیجے جائیں گے؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025ء کو عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اس کی تیاری کے لیے یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ(آئی سی ای) نے ملک بدری کے لیے تقریبا 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کی ہے۔ ان میں سے تقریبا 18 ہزار ہندوستانی شہری امریکی حکومت کی تیار کردہ فہرست میں شامل ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی حکومت اپنے خرچ پر 18 ہزار ہندوستانیوں کو واپس بھیجے گی۔ قاعدے کے مطابق اگر کسی شہری کو کسی ملک سے بے دخل کیا جاتا ہے تو جس ملک سے اسے بے دخل کیا جاتا ہے وہاں کی حکومت اسے واپس بھیجنے کے اخراجات برداشت کرتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ دوسرے ملک بھیجے جانے تک کھانے پینے اور دیگر سہولیات کے اخراجات ملک خود برداشت کرتا ہے۔ یعنی 18 ہزار ہندوستانیوں کو واپس بھیجنے کا خرچ امریکی حکومت برداشت کرے گی۔