انٹرنیشنل

یمنی حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، حماس کی مبارکباد

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر 2 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے اور اسرائیلی حملے ہمیں جواب دینے سے نہیں روک سکیں گے

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثیو نے اسرائیلی شہر تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس کے بعد حماس نے حوثیوں کو مبارکباد دی جس کے بعد اسرائیلی میں تھرتھرلی مچ گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یمن کی جانب سے گزشتہ روز اسرائیلی شہر تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ یمنی حوثیوں کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر 2 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے اور اسرائیلی حملے ہمیں جواب دینے سے نہیں روک سکیں گے۔ حماس ترجمان نے اسرائیل کو نشانہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ صیہونی حکومت کے دل پر میزائل داغنے پر حوثیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button