انٹرنیشنل
ہزاروں یہودیوں کی اسرائیل چھوڑ نے کی وجہ نیتن یاہو ؟
ہزاروں اسرائیلی سات اکتوبر 2023کے بعد سے اسرائیل چھوڑ کر جا چکے ہیں،ان یہودیوں کی اسرائیل چھوڑنے کی وجہ وزیر اعظم کی سخت پالیساں

اسر ائیل (ما نیٹر نگ ڈیسک )ہزاروں اسرائیلی سات اکتوبر 2023کے بعد سے اسرائیل چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ اسرا ئیلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ان یہودیوں نے کینیڈا ،اسپین، جرمنی اور آسٹر یلیا جیسے ممالک کی طرف سفر کیا۔ ان اعداد و شمار سے یہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ آیا یہ صورتحال میڈیسن اور ٹیک کے سیکٹرز میں برین ڈرین کی وجہ تو نہیں بن جائے گی۔
یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی مائیگریشن کے ماہرین کے مطابق ممکن ہے 2024 میں اسرائیل چھوڑ کر جانے والے لوگوں کی تعداد اسرائیل آنے والے تارکین وطن کی تعداد سے بڑھ جائے ۔ سات اکتوبر کے بعد سے ہزاروں یہودی اسرائیل کو غیر محفوظ خیال کرتے ہوئے تیزی سے ملک سے جارہے ہیں۔