انٹرنیشنل
جھارکھنڈ میں مسلم قتل عام جاری
ہجوم میں شدت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شیخ تاج الدین کو صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا، لواحقین انصاف کے لیے در بدر

جھارکھنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک )جھارکھنڈ کے کھرساواں ضلع میں واقع سپرا گاوں میں شدت پسند ہجوم کی جانب سے لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملہ کرکے بے دردی سے پیٹنے کے بعد شیخ تاج الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ وہ 48 سال کے تھے۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ شیخ تاج الدین کو مسلمان ہونے کی وجہ سے شدت پسندوں کے ہجوم نے نشانہ بنایا، شیخ تاج الدین داڑھی رکھتے تھے اور وہ ہمیشہ ٹوپی پہنتے تھے۔شیخ تاج الدین کپالی میں بغدادیہ مسجد کے قریب رہتے تھے اور مویشیوں و سبزیوں کے تاجر تھے۔